79

خیبر پختونخوا اسمبلی سے نئے مالی سال کا بجٹ منظور

پشاور۔ خیبر اسمبلی نے 2018-19 کے بجٹ کی منظوری دے دی ۔ سپیکر نے اسمبلی بزنس رولز 148کے تحت تمام مطالبات زر پر تمام کٹ موشن ختم کردیں جس کے بعد ایوان نے متفقہ طور تمام محکموں کے مطالبات زر پر تحاریک تحفیف زر ختم کرتے ہوئے بجٹ کی منظوری دے دی ۔ایوان نے 58محکموں کیلئے 648ارب روپے پر مشتمل مطالبات زر کی منظوری دی۔وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر اپوزیشن نے تحاریک تحفیف زر واپس لے لیں گذشتہ روز صوبائی اسمبلی کااجلاس سپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں شروع ہوا تو ایوان میں مشیرتعلیم نے ہائر ایجوکیشن کے لیے تیرہ ارب بانوے کروڑ روپے کامطالبہ زر پیش کیا۔

جس پر تفصیلی بحث ہوئی اس موقع پر سپیکر نے واضح کردیاکہ اگریہی حالت رہی تو وہ رول 148کے تحت تمام کٹ موشنز پس پشت ڈالتے ہوئے بجٹ براہ راست منظوری کے لیے پیش کردیں گے اس دوران ایوان نے متفقہ طور پر محکمہ اعلی تعلیم، دستاویزات وکتب خانہ کے 13ارب92کروڑ 47لاکھ64ہزار مطالبات زر کی منظوری دے دی جس کے بعدچائے کاوقفہ کیاگیا وقفہ کے بعدسپیکر نے اپنے اختیارات کے تحت تک تمام کٹ موشنز ختم کردیں وزیر خزانہ نے بجٹ ایوان میں منظور ی کے لیے پیش کیا جس کی منظوری دے دی گئی ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس آج گیارہ بجے تک ملتوی کردیاگیا