72

بابراعوان اور پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔احتساب عدالت نے نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے ۔

منگل کے روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے بابر اعوان اور راجا پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

احتساب عدالت نے ریفرنس کی نقول ملزمان کے حوالے کردیں اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔سماعت کے دوران راجا پرویز اشرف نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی،جس پر عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔