52

شاہد آفریدی ٹیسٹ ٹیم سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پرحیران

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پرحیران ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے امیدیں بہت تھیں لیکن ٹیم کی پرفارمنس پر حیرانی ہوئی جب کہ ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پربھی حیران ہوں۔

سابق آل راؤنڈرشاہد آفریدی نے کہا کہ پاک بھارت سیریزکا معاہدہ پورا ہونا چاہیے، کرکٹ اب کمرشل بن چکی ہے، ہرملک چاہتا ہے وہاں لیگ ہو، ورلڈکپ کے لئے سرفراز کو کپتان ہی رہنا چاہئے جب کہ فواد عالم اچھا کھلاڑی ہے اس کو ٹیم میں نہ لینا سمجھ سے باہر ہے۔