88

کینسر بارے شعور بیدار کرنے کیلئے پنک ربن مہم شروع

پشاور۔ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی چھاتی کے کینسر کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے پنک ربن مہم شروع کردی گئی ہے جو 7اکتوبر تک جاری رہے گی شہر کے مختلف مقامات پر اس حوالے سے سائن بورڈ بھی لگا دیئے گئے ہیں۔

ملک میں ہر 9میں سے 1خاتون چھاتی کے کینسر کے خطرے سے دوچار ہے ملک بھر میں 1کروڑ 2لاکھ خواتین کو چھاتی کا کینسر لاحق ہونے کا شدید خطرہ ہے چھاتی کا کینسر ہر سال ملک میں 40ہزار اموات کا باعث بنتا ہے۔

جنوبی اشیاء میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ پاکستان میں ہے اس سال چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے لئے پنک ربن کے مہم کاعنوان ہے کہ ،،نویں عورت کو بچاؤ ،، خیبر پختونخوا میں چھاتی کینسر سے ہر سال 10ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں ۔