90

ہسپتالوں میں تعینات 30ڈاکٹروں کو فارغ کرنیکا فیصلہ

پشاور۔ محکمہ صحت نے 30ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں شوکا ز نوٹسز جاری کردیئے ہیں گریڈ 17کے ان 30ڈاکٹروں پر جعل سازی کے الزامات عائد ہیں صوبے کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ان 30 ڈاکٹروں نے پی ایم ڈی سی کی جعلی ر جسٹریشن کے ذریعے نوکریاں حاصل کی تھیں ۔

پی ایم ڈی سی نے ان کی رجسٹریشن کو جعلی قرار دیتے ہو ئے اس بارے میں محکمہ صحت کو آگاہ کیا تھا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جعلی ڈاکٹرقدرت اللہ کی گرفتاری کے بعد محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹروں کی رجسٹریشن کی چھا ن بین پی ایم ڈی سی سے کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پی ایم ڈی سی مرحلہ وار طور پر صوبے کے تمام ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کی تفصیلات وقتاً فوقتاً فراہم کر رہا ہے۔