73

جعلی ڈگری کیس ‘ قومی ائرلائن کے سربراہ سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ نے پائلٹس اور کیبن کریو کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس میں قومی ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو طلب کرتے ہوئے چاروں پاکستانی ایئرلائنز کو جمعرات تک پائلٹس اور عملے کی اسناد جمع کرانے کی ہدایت کردی‘ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے جو کارکن ڈگری نہیں دے سکتے انہیں معطل کیا جائے‘ ہم نے وکلاء کی ڈگریاں بھی تصدیق کرائی ہیں۔

پیر کو سپریم کورٹ میں پائلٹس اور کیبن کریو کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو افسر کو طلب لیا عدالت نے حکم دیا کہ چاروں پاکستان ایئرلائنز جمعرات تک پائلٹس اور عملے کی اسناد جمع کرائیں۔ نمائندہ تعلیمی بورڈ نے بتایا کہ بیس مارکس شیٹس پڑھی نہیں جارہیں۔ باقی کی تصدیق کردی جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جو پڑھی نہیں جارہیں وہ اصل لے کر آئیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے چودہ کیسز ہیں جو کارکن ڈگری نہیں دے سکتے انہیں معطل کیا جائے۔ ہم نے وکلاء کی ڈگریاں بھی تصدیق کرائی ہیں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 10روز کے لئے ملتوی کردی۔