83

الیکشن کمیشن کا سینئر وزیر پنجاب علیم خان کے خلاف کاروائی کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامے جمع کروانے پر پی ٹی آئی کے رہنما اور سینئروزیر پنجاب علیم خان کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔  درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جعلی حلف نامے پیش کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اور سینئروزیرپنجاب علیم خان کے خلاف درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیم خان نے پرانی حلقہ بندیوں کے تحت این اے  120 میں ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن نے علیم خان کے خلاف سردار ایاز صادق کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایاز صادق اپنی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کریں، جب کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر علیم خان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔