35

پاکستانی حجاج کی واپسی کا آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد ۔حج آپریشن کے بعد پاکستانی حجاج کی واپسی (آج) پیر سے شروع ہوگی، واپسی کا آپریشن 25ستمبر کو ختم ہوگا۔ڈی جی حج سید امتیاز شاہ نے میڈیاسے گفتگو میں بتایا کہ جدہ حج ٹرمینل سے پہلی حج پرواز265 حجاج کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگی اور روز انہ 8 سے 12پروازیں پاکستان جائیں گی۔

مکہ مکرمہ سے پاکستانی حجاج کو پیر سے مدینہ روانہ کیا جائے گا جبکہ اس سال مدینہ منورہ سے36 ہزار پاکستانی حجاج پاکستان روانہ ہوں گے۔