42

صدارتی انتخاب ٗپرویز خٹک آزاد ارکان سے رابطہ کریں گے

اسلا م آباد۔صدارتی انتخاب سے قبل تحریک انصاف متحرک ہوگئی اور ا س سلسلے میں پی ٹی آئی قیادت نے آزاد ارکان سے رابطوں کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں 2 رکنی کمیٹی بنا دی۔

ذرائع کے مطابق پرویزخٹک اور سینیٹر فدا محمد خان پر مشتمل کمیٹی کو آزاد ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کچھ آزاد ارکان سے رابطے بھی کیے ہیں اور سینیٹ کے آزاد ارکان سے معاملات طے بھی پاگئے ہیں تاہم ان سینیٹرز کے نام ابھی منظر عام پر نہیں لائے جا رہے۔ذرائع کے مطابق یہ ارکان جلد ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اور فدا محمد خان جلد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے۔