39

حنیف عباسی کی طبیعت بہتر‘ اسپتال سے جیل منتقل

راولپنڈی ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو طبیعت میں بہتری آنے پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو دل کی شریان بند ہونے پر عیدالاضحی سے قبل اسپتال لایا گیا تھا جہاں انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔

ایک ہفتہ آرام کے بعد حنیف عباسی کی طبیعت میں بہتری دیکھی گئی جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔