45

خیبرپختونخوا کی کابینہ فائنل‘ حلف برداری آج متوقع

پشاور۔خیبرپختونخوا کابینہ کوحتمی شکل دیدی گئی، ابتدائی طورپر 10 رکنی کابینہ کا آج (پیر کو) حلف اٹھانے کا امکان ہے، سابق کابینہ کے 8 ارکان بھی وزرا ء میں شامل کر لیے گئے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کی کابینہ فائنل ہو گئی، شہرام ترکئی، عاطف خان، اشتیاق ارمڑ، تیمورجھگڑا، سلطان خان، ضیااللہ بنگش، اکبرایوب، ڈاکٹرامجدکابینہ میں شامل ہوں گے، پہلے مرحلے میں 2 مشیربھی کابینہ کاحصہ ہوں گے، پہلی بارمنتخب ہونے والوں کو مشیراورمعاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 10 رکنی کابینہ متوقع طور پر آج (پیر کو)حلف اٹھائے گی۔ کس وزیر کو کون سی وزارت دینی ہے، قلمدان دینے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔