41

انٹرنیشنل ائر شو ٗ پاک فضائیہ کا دستہ پولینڈ پہنچ گیا

اسلام آباد۔دو جے ایف 17تھنڈر اور ایک سپر مشاق طیارے کے علاوہ پاک فضائیہ کے پائلٹس اور تکنیکی معاونین پر مشتمل ایک دستہ آج رڈوم انٹرنیشنل ائیر شو میں شرکت کیلئے ائیر بیس ڈبلن پولینڈ پہنچ گیا ۔

یہ ائیر شو پولش ائیر فورس کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہے۔ائیر شو 25 سے 26 اگست2018 تک رڈوم ۔سیدکو ائیر پورٹ پولینڈ پر منعقد ہو گا۔ اس شو کے دوران ایک JF-17 طیارہ تمام ہتھیاروں سے لیس زمین پر نمائش کے لئے پیش کیا جائیگا جبکہ دوسرا JF-17 اور سپر مشاق طیارہ فضائی مظاہروں میں شرکت کرے گا۔ JF-17طیارے کا شاندار مظاہرہ اس شو کے شائقین کے لیے مرکز نگاہ ہو گا جس سے اس کے ممکنہ گاہکوں کو اس کی بہترین صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع میسر آئے گا ۔