45

منی لانڈرنگ کیس،حسین لوائی کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی معروف بینکر حسین لوائی اور محمد طحہ کا 11 جولائی تکجسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ ج ہفتہ کو ایف آئی اے حکام ملزم حسین لوائی اور شریک ملزم محمد طحہ کو سخت سیکیورٹی میں کراچی کی سٹی کورٹ لائے جہاں انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

حسین لوائی کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔ایف آئی اے حکام نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی مخالفت کرتے ہوئے ملزمان کے وکیل نے کہا کہ حسین لوائی کو ایف آئی اے نے متعدد نوٹسز جاری کیے، انہوں نے اپنا بیان قلمبند کرادیا ہے اور ایف آئی اے پہلے بھی بیان لے چکا ہے۔

اس لیے مزید کسی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ حسین لوائی کے خلاف جعلی اور گمنامی اکا ؤ نٹس کی تحقیقات جاری ہیں اور حوالے سے مزید تفصیلات درکار ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرلی اور ملزمان کو 11 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دے دیا۔