44

آرمی چیف کا سوات ایکسپریس وے پر زیر تعمیر سرنگ کا دورہ

راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات ایکسپریس وے چکدرہ پر زیر تعمیر سرنگ کا دورہ کر کے ایف ڈبلیو او کے معیاری کام کو سراہا اور کہا کہ سماجی و معاشی ترقی ملک کی ترقی و خوشحالی کی کنجی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات ایکسپریس وے چکدرہ پر زیر تعمیر سرنگ کا دورہ کیا۔

ایف ڈبلیو او کے معیاری کام کو سراہا اور کہا کہ قراقرم ہائی وے سمیت دیگر منصوبوں کے ذریعے ایف ڈبلیو او کاقومی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے، ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 1300 میٹر طویل سرنگ رواں سال دسمبر میں مکمل کرلی جائے گی، آرٹیوب ٹنل کی تکمیل سے اسلام آباد اور چکدرہ کے درمیان فاصلہ 4 گھنٹے سے کم ہوکر پونے دوگھنٹے ہوجائے گا۔