68

نوابشاہ میں ٹریفک حادثہ ٗ 11جاں بحق،درجنوں زخمی

نواب شاہ۔ نواب شاہ میں مسافر کوچ، وین اورکار میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 35 سے زائدزخمی ہو گئے ، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جمعہ کونواب شاہ میں مہران ہائی وے دوڑ روڈ پر مسافرکوچ اور وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کار بھی بے قابو ہوکر مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔

جس سے مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی کہ مہران ہائی وے پرحادثے کا شکار ہوگئی اور وین میں موجود 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو پی ایم سی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

پی ایم سی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور اسپتال میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی تعداد کم ہونے کے باعث زخمیوں کی حالت مزید بگڑنے لگی ہے ہلاکتوں میں اضافے کی خدشہ ہے۔ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔