53

جمعہ المبارک تاریخی فیصلوں کا دن بن گیا

اسلام آباد ۔پاکستان کی بڑی عدالتوں نے بڑے بڑے فیصلے جمعے کو سنائے۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما اسیکنڈل میں نااہل قراردیا ٗنوازشریف کی نااہلی کافیصلہ اٹھائیس جولائی 2017 کوبروزجمعہ سنایاگیاتھا۔تیرہ اپریل2018کوآرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا تووہ بھی جمعہ کادن تھا ۔

ماضی میں 19 اکتوبر2012 میں اصغرخان کیس کافیصلہ بھی جمعے کوآیا تھا جس میں نوازشریف سمیت دیگرفریقین کیخلاف تحقیقات کاحکم دیا گیا تھاجمعہ13 اپریل 2018 کو جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قراردیا گیا ۔جمعہ 31 جولائی 2009 کو سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی ایمرجنسی کوغیر قانونی قراردیا۔