45

صارفین ہوشیار ٗ آج سوئی گیس معطل رہے گی

پشاور۔سوئی گیس خیبرپختونخواکے ترجمان نے کہاہے کہ ایس این جی پی ایل خیبرپختونخوابی آر ٹی روٹ سے آج بروزجمعہ پائپ لائن منتقل کریگی جس کے باعث سوئی گیس کی ہشتنگری جی ٹی روڈکے قریب پشاور کے مرکزی پائپ لائنز 12 اور 8 انچ کوبھی اپنی جگہ منتقل کیاجائیگا ۔

تاہم ان پائپ لائنزکی منتقلی کے باعث جی ٹی روڈ،جی ٹی روڈکے ملحقہ علاقہ جات ترناب فارم سے جناح پارک تک، پشاور اندرون شہر، گلبہار، نشترآباد، ہشتنگری‘ پشاورکینٹ‘ خیبرروڈ‘ گورنرہاؤس ‘ وزیراعلیٰ ہاؤس اوررنگ روڈکے ملحقہ علاقہ جات کو آج بروزجمہ بوقت 8بجے شام سے لیکرصبح4بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان نے صارفین کوآگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس پائپ پرمنتقلی کاکام برق رفتاری سے جاری رہیگاتاہم صارفین سے احتیاطی تدابیرکی استدعاہے کہ پائپ لائن بحالی تک صارفین گھروں میں موجودسوئی گیس کے تمام آلات بندرکھیں تاکہ کوئی سانحہ رونمانہ ہو۔