40

فوڈ سیفٹی رضاکار ٹاسک فورس تشکیل

پشاور۔فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی رضاکار ٹاسک فورس کو عملی شکل دیدی۔ افتتاحی تقریب میں 700رضاکاروں نے شرکت کی۔ فوڈ سیفٹی رضاکار فورس کیلئے چودہ سو افراد نے آن لائن اپلائی کیا تھا ‘ ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود نے ان سے حلف لیا اور آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی آگاہی مہمات بارے بریفنگ دی۔

والنٹئیرز نے حلف کے بعد اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کے پی فوڈ اتھارٹی کا حصہ ہیں اور ہر مہم میں بھرپور حصہ لینگے۔ والنٹئیرز کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض محسود سمیت اتھارٹی کے دیگر افسران نے خون کا عطیہ دیا۔ بلڈ کیمپ میں جمع کئے گئے خون کے عطیات شوکت خانم ہسپتال کو دئے گئے۔