52

خیبرپختونخواحکومت نے ایف سی دستے واپس مانگ لئے

پشاور۔خیبرپختونخواحکومت نے وفاق سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی )کے دستے واپس مانگ لےئے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے باقاعدہ طور وفاقی حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ ایف سی کے دستے عام انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے درکار ہیں، ایف سی دستوں کی واپسی کے لیے گلگت بلتستان حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کے پی کی سرحدی چیک پوسٹوں کی نگرانی کے لیے بھی ایف سی دستے درکار ہیں۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نیم فوجی فورس ہے اور اسے 1913 میں انگریزوں نے ایسی کارروائیوں کے لیے تشکیل دیا تھا جو عام پولیس کی دسترس سے باہر ہوں، 30000 اہلکاروں پر مشتمل اس فورس کا نام اس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبہ (نارتھ ویسٹرن فرنٹیئر پراونس)کی مناسبت سے فرنٹیئر کانسٹیبلری رکھا گیا تھا۔ اور اس کے 80 فیصد دستے مختلف صوبوں میں سیکیورٹی کے لیے تعینات ہیں۔