44

پاک بحریہ کا ترکی سے جہازوں کی تیاری کا معاہدہ

اسلام آباد۔پاک بحریہ کا ترکی سے چار مِلجم کلاس بحری جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے پاگیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے کے کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی،معاہدے کے تحت مِلجم کلاس کی جہاز سازی کی ٹیکنالوجی بھی پاکستان منتقل ہو گی۔

پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز جدید نظام سے لیس اور سٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل ہو ں گے اور ان پر مقامی سطح پر تیار ہونے والا میزائل سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ معاہدے کے تحت پہلا اور دوسرا جہاز استنبول نیوی شپ یارڈ جبکہ تیسرا اور چوتھا جہاز کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار کیا جائے گا۔چار مِلجم کلاس بحری جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا جو خطے میں بحری امن کی ضمانت ہے۔