45

الیکشن ڈیوٹی کیلئے فوج کے ریٹائرڈ اہلکار طلب

لاہور ۔ پاک فوج نے الیکشن ڈیوٹی کیلئے فوج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو طلب کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ فوج نے پانچ سال قبل ریٹائرڈ ہونے والے فوجی جوانوں کو الیکشن ڈیوٹی کیلئے طلب کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے سابقہ یونٹوں میں رپورٹ کریں ۔

تاہم لاہور پولیس نے پولیس میں بھرتی ہونے والے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو ریلیف کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاجبکہ پاک فوج نے پانچ سال قبل ریٹائرڈ ہونے والے تمام اہلکاروں کوطلب کیا ہے۔