43

شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کی کمی محسوس ہونے لگی

لاہور ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سا بق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدالتوں کی عزت اور فیصلے کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں،آج حق کی فتح ہوئی ، انتخابی مہم میں یقیناًنوازشریف کی غیر موجودگی محسوس ہوگی ، 25جولائی کو فیصلہ عوام کر ے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتوں کی عزت کرتے ہیں اور عدالتوں کے فیصلے کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں،آج حق کی فتح ہوئی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ادارے اپنے آئینی کردار میں رہیں، دعا ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے الیکشن متنازع نہ ہوں۔نوازشریف سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کل بھی کہا ان کی اہلیہ بیمار ہیں وہ جیسے ہی ٹھیک ہوں گی وہ واپس آئیں گے۔

انہوں نے پیشیاں بھگتیں اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔(ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ انتخابی مہم میں یقیناًنوازشریف کی غیر موجودگی محسوس ہوگی لیکن لیڈر شپ موجود ہے اور ہم فتح حاصل کریں گے۔