7

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل عام تعطیل کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 27 نومبر بروز جمعہ مقامی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کے ملازمین کو ورک فرام ہوم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع دفاتر میں جمعہ کے روز معمول کے مطابق حاضری نہیں ہوگی بلکہ افسران اور عملہ گھر سے کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں افسران اور متعلقہ عملے کو دفتر طلب کیا جاسکتا ہے، جبکہ ریڈ زون کے علاوہ وفاقی دارالحکومت کے دیگر علاقوں میں مقامی تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب ضلع راولپنڈی میں بھی 27 نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تعطیل کے باوجود تعلیمی بورڈز کے امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے اور امتحانی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوں گی۔