2

مفتی محمود مرکز کو مسمار کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے، کارکن مرکز کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دیں گے: مولانا عطا الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کارکنوں سے ایک پرجوش خطاب کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میںتبصرہ کیا ہے کہ تاریخی "مفتی محمود مرکز" کو مسمار کرنے یا اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز ہمارے والدِ گرامی حضرت مولانا مفتی محمود کے نام سے منسوب ہے، اور ہم اس کی حفاظت اور تقدس کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سمیت ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مرکز یا اس کے تقدس تک پہنچنے کے لیے مخالفین کو ہمارے کارکنوں کی لاشوں سے گزرنا ہوگا۔ جے یو آئی قیادت نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے مرکز کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش یا کارروائی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔