2

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 744 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 32 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 98 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے جاتے ہیں۔