محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں آئندہ ایک سے تین گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے شمال مشرق میں بارش برسانے والا نظام موجود ہے، جس کے باعث جڑواں شہروں میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ٹیکسلا، واہ کینٹ، اٹک اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
چند مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی سرگرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔









