5

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے سول سرجن آفس پشاور میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا ہے، جہاں مردوں اور خواتین کیلئے مجموعی طور پر 20 کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔

فوکل پرسن غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق پشاور سے عمرہ سفر کرنے والے زائرین کیلئے 15 اکتوبر سے ویکسی نیشن لازمی ہوگی، جبکہ 14 اکتوبر تک زائرین ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسی نیشن سینٹر میں مردوں اور خواتین کیلئے الگ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں، جبکہ زائرین کی سہولت کیلئے نادرا کے 2 سہولت سینٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

فوکل پرسن کے مطابق پشاور کے شہریوں کو چاہیے کہ وہ سفر کی تاریخ سے کم از کم 10 دن قبل ویکسی نیشن مکمل کرلیں تاکہ عمرہ سفر کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر کی تیاری کے دوران ویکسی نیشن کی شرط اور مقررہ تاریخ کو ضرور مدنظر رکھیں۔