2

شہر قائد میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ کے مطابق کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری اور کل 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہواؤں کے ساتھ مغربی اور شمال مغربی سمت سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

سندھ کے دیگر شہروں میں بھی گرمی اور حبس

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آئندہ دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث شہریوں کو گرمی اور حبس کی شدت کا سامنا ہوسکتا ہے، جبکہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔