4

نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہوں گے، جن میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث کی جائے گی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث کا اصل فورم پارلیمنٹ ہاؤس ہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کو صوبہ نہیں بنایا جارہا بلکہ وفاقی دارالحکومت ایک نئے گورننس ماڈل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا اور اس حوالے سے بحث اکتوبر میں ہونے والے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے دوران کی جائے گی۔