6

انگلینڈ نے 453 رنز بنا کر پاکستان کیخلاف بڑی برتری حاصل کرلی

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کرلی، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 320 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 89 اوورز میں 453 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد عباس نے 21، رضوان اللہ نے 11 اور اذان اویس نے 9 رنز بنائے۔ بابر اعظم 7، شان مسعود 5، محمد عمران 5، غازی غوری 4، عبداللہ شفیق 3 رنز بنا سکے جبکہ صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے 3،3 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

انگلینڈ کی بیٹنگ بھی شاندار

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 75، جیمی اسمتھ نے 69، ڈین لارنس نے 65، ایمیلیو گے نے 60 اور اولی رابنسن نے 50 رنز اسکور کیے۔

جوفرا آرچر 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے 4، جبکہ محمد عمران اور محمد علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں بھی پاکستان کو بڑا دھچکا

320 رنز کے خسارے کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کیلئے میچ میں واپسی ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے اور ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کیلئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 4 تبدیلیاں کی ہیں جبکہ محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ اور غازی غوری کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا گیا ہے۔ صائم ایوب کی بھی طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔