6

کینیڈین وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

پاکستان کے دورے پر موجود کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور پاکستان کینیڈا تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا جبکہ مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اقدامات کو سراہا جبکہ امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔