1

رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا دورہ باڑہ نہر: زرعی پانی کے مسائل کے حل کے لیے نئے بند کی تعمیر کا آغاز

پشاور: رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان نے باڑہ نہر پر شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبے کا دورہ کیا، جس کا مقصد حلقہ این اے 30 کے کسانوں کو درپیش پانی کی قلت کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل نکالنا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ہارس شو بند سے لے کر قوم خلیل، مہمند، آفریدی سمیت شیخان، ماشوخیل، مشترزئی، گھڑی ملی خیل، سلیمان خیل، شہاب خیل، سنگو، لنڈی بالا اور سربند کے علاقے مستفید ہوں گے۔ قبل ازیں یہ ایک کچا بند تھا، تاہم اب یہاں ایک جدید اور پائیدار بند تعمیر کیا جائے گا، جس کا ٹینڈر 8 تاریخ کو مکمل ہو چکا ہے اور بہت جلد اس پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

دورے کے موقع پر شاندانہ گلزار خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی، وزیر آبپاشی ریاض خان اور کمشنر پشاور ریاض مسعود خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے ارباب عاصم نے بھی ورکرز کے ہمراہ منصوبے کا جائزہ لیا۔ دورے میں فوکل پرسن برائے آبپاشی عاصم ملک اور محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او مسطاجاب بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں بشمول شاہد الرحمن، امین جان، ارباب سعادت، برہان استاد، یاسم خان، سخاوت خان، صابر، ایوب خان، چیئرمین وقار، احمد آفریدی، امجد، صدام، سریر، ممریز اور تیمور و اشفاق آفریدی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔