بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، جس کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نمایاں طور پر کم ہوگیا ہے۔
واپڈا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مجموعی طور پر 21 ہزار 600 کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 50 ہزار 300 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 21 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 12 جولائی کو دریائے چناب میں پانی کی آمد 71 ہزار 900 کیوسک تھی، جو اب کم ہو کر 50 ہزار 300 کیوسک رہ گئی ہے۔
واپڈا کے مطابق گزشتہ روز پانی کی آمد 53 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 24 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 14 جولائی کو آمد 56 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 600 کیوسک تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق 13 جولائی کو دریائے چناب میں پانی کی آمد 68 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج 39 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے تازہ صورتحال سے آگاہ ہیں۔









