81

معرکۂ حق کی پہلی برسی: گورنر خیبرپختونخوا نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا

پشاور: معرکۂ حق کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکۂ حق نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

گورنر نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کی ہر جارحیت کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا، اور معرکۂ حق میں دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گئے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، اور قومی اتحاد، اعتماد اور حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی احترام پر یقین رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا جواب پوری قوت اور قومی یکجہتی سے دیا جائے گا، تاہم پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے شہداء اور غازیوں کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں لازوال قربانیاں دی ہیں، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔