117

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان

پاکستان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے ریلیف کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد جبکہ پنشن میں 5 فیصد اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دینے کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے اور بجٹ میں مزید سہولیات بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو ملک بھر میں لاکھوں سرکاری ملازمین اور پنشنرز اس سے مستفید ہوں گے، تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی مالی پالیسی اور بجٹ گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔