105

سندھ میں بھی موٹرسائیکل مالکان کیلئے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی میں توسیع ہوگئ

کراچی: مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان کیلئے دی جانے والی سبسڈی بدستور جاری رہے گی اور شہری اس سہولت سے مزید فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مہنگے پیٹرول کے باعث عام شہریوں، بالخصوص موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل مالکان کیلئے دی گئی سبسڈی کا مقصد عوام پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر فی موٹر سائیکل 2 ہزار روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا، جسے اب بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔