124

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور عمومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جیل حکام کے مطابق ملاقات معمول کے سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت کروائی گئی۔