52

آبنائے ہرمز میں کشیدگی، ایرانی گن بوٹس کی فائرنگ، بھارتی آئل ٹینکر نشانہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا جب ایران کی پاسداران انقلاب کی گن بوٹس نے ایک بھارتی پرچم بردار آئل ٹینکر پر فائرنگ کی۔ بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی اداروں کے مطابق واقعہ عمان کے شمال مشرق میں پیش آیا۔

یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن کے مطابق فائرنگ کے باوجود جہاز اور عملہ محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق کم از کم دو تجارتی جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ جہازوں کو ریڈیو پیغامات کے ذریعے آبنائے ہرمز کی عارضی بندش سے آگاہ کیا گیا۔