ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سینئر سول جج نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ کیس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پر ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے الزامات ہیں، جو اسلام آباد کی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
آج سماعت کے دوران بھی ملزم سہیل آفریدی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے مسلسل غیر حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی، جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف یہ مقدمہ این سی سی آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔









