129

اسکول بند ہونے کی افواہیں، ترجمان وزارت تعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے 6 سے 25 اپریل تک اسکول بند رکھنے کے نوٹیفکیشن کو مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

ترجمان صوبائی وزیرِ تعلیم نور الہدیٰ کے مطابق:
حکومت کی جانب سے اسکولوں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن غلط اور بے بنیاد ہے

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ:

غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں

جعلی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں

صرف سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں

محکمہ تعلیم کے مطابق:
تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی تبدیلی کی صورت میں باضابطہ اعلان صرف سرکاری چینلز کے ذریعے کیا جائے گا۔