کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کے معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متاثرہ خاندانوں اور تاجروں کے لیے شفاف اور بروقت ریلیف دینے کے فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ:
جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 85 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے، اور ہر خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ 72 میں سے 61 خاندانوں کو چیک کے ذریعے ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے۔
متاثرہ تاجروں کے لیے 60 کروڑ روپے مختص، فی دکاندار 5 لاکھ روپے امداد فراہم کی جائے گی، اور اب تک 843 دکانداروں کو ریلیف دیا جا چکا ہے۔
دکانوں کی تعداد 1184 سے بڑھ کر 1209 ہو گئی، جس کے بعد حتمی فہرست بنانے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید ہدایت کی کہ:
تصدیقی عمل کو تیز کیا جائے اور نادرا سے فوری رابطہ کیا جائے۔
مستحقین کو شفاف اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
ایک شخص کی متعدد دکانوں کے معاملے میں واضح پالیسی مرتب کی جائے۔
گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر کے منصوبے کے لیے SBCA کو ہدایات جاری کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں اور تاجروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی اور انصاف یقینی بنایا جائے گا۔









