اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پر اتریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچے تھے اور انہوں نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقاتیں کی تھیں۔
پاکستان میں آج سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔









