64

سابق وزیر سمیرا ملک کی والدہ کا انتقال کرگئی

سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے پانچ بجے کالا باغ قلعہ میں ادا کی جائے گی۔

سابق وزیر سمیرا ملک نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ غم میں شریک ہونے والے عزیز و اقارب اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں میں اس خبر پر دکھ اور افسوس کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔

اہل علاقہ اور احباب مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعاؤں میں شریک ہو رہے ہیں۔