حکومتِ پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے حج 2026 کی پروازوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا، جس کے تحت ہزاروں عازمین کو مرحلہ وار سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تفصیلات "پاک حج 2026" موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کریں، جہاں ہر عازم کو فلائٹ شیڈول، روانگی کی تاریخ اور دیگر ضروری معلومات بآسانی دستیاب ہوں گی۔
مزید برآں، حج پروازوں کا مکمل شیڈول وزارتِ مذہبی امور کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے تاکہ عازمین بروقت اپنی تیاریاں مکمل کر سکیں۔
وزارت کی جانب سے عازمین کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہم اعلانات اور تازہ اپڈیٹس کے لیے موبائل ایپ کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں تاکہ کسی بھی ضروری معلومات سے محروم نہ رہیں۔









