123

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ Fazlur Rehman نے پارٹی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی Aslam Ghauri کے مطابق اجلاس 4 اور 5 اپریل کو مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں پارٹی کی آئندہ سیاسی سمت کا تعین کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین شرکت کریں گے، جبکہ مجموعی حکومتی کارکردگی اور عوام کو درپیش اہم مسائل پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے خطے پر ممکنہ اثرات، پاک افغان صورتحال اور دیگر علاقائی امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔