133

ایران سے پاکستانی شہریوں کا تیز رفتار انخلا جاری

ایران میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ دو روز کے دوران تقریباً 650 پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ نکالے جانے والوں میں زیادہ تر طلبہ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ شہریوں کو مسلسل رہنمائی فراہم کر رہا ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے ایرانی حکومت، سرحدی حکام اور آذربائیجان کے بارڈر حکام کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انخلا کے عمل کو محفوظ اور منظم بنانے میں متعلقہ اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا۔

سفیر کے مطابق بلوچستان حکومت، پاکستانی بارڈر حکام اور Federal Investigation Agency کی 24 گھنٹے معاونت قابلِ تحسین ہے، جس کی بدولت شہریوں کی واپسی ممکن ہو سکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود دیگر پاکستانیوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔