75

اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان و بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت 11 مارچ کے لیے مقرر کر دی ہے۔

سماعت سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت نے وکلاء کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان آنکھ کے علاج کے لیے ہسپتال لائے جا رہے ہیں اور بشریٰ بی بی خاتون ہونے کی وجہ سے ایک سال سے درخواستیں زیر التواء ہیں۔ عدالت نے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے کیس 11 مارچ کے لیے مقرر کر دیا۔