117

مریم نواز نے رات 10 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو واپس لیا

لاہور: مریم نواز نے رمضان المبارک میں صوبہ پنجاب بھر میں رات 10 بجے دکانیں اور ریسٹورنٹس بند کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں رمضان میں 24 گھنٹے جاری رہیں گی۔

حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاجر برادری، چین اسٹورز، سپر اسٹورز اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر غور کرتے ہوئے دکانیں اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کے اوقات کار سے استثنیٰ دے دیا۔ صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور الائیڈ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ رمضان میں کاروباری اوقات کار پر پابندی نہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے زوم میٹنگ میں ہدایت کی کہ انتظامی امور نمٹانے والے افسران رمضان المبارک میں اوقات کار کی پابندی ختم کریں، تاکہ کاروبار بلا تعطل جاری رہ سکے۔