112

امام بارگاہ میں حملہ کرنے والا کون تھا؟ شناخت مکمل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کے ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ خودکش بمبار نے افغانستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی تھی اور وہ متعدد مرتبہ افغانستان کا سفر کر چکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کچھ عرصہ قبل ہی افغانستان سے پاکستان آیا تھا۔

علاقائی سلامتی کو خطرات

حکومتی مؤقف کے مطابق افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ، جو طالبان رجیم کی سرپرستی میں سرگرم ہیں، پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی ہر دہشتگرد کارروائی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ شامل ہے۔