105

کراچی پریس کلب پر احتجاج کے باعث سڑکیں بند

کراچی میں سول سوسائٹی کے کارکنان نے ایمان مزاری کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا، جس کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر کی سڑکیں بند ہو گئیں۔ پولیس نے مظاہرین کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر سڑکیں بند کر دی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی چوک تک گاڑیوں کی روانی متاثر رہی اور ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑا گیا۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ راستے اختیار کریں۔

احتجاج میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایمان مزاری کی گرفتاری پر فوری توجہ دی جائے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔